آخر
ڈفر کہتے کس کو ہیں ؟
آج میڈم نے لیکچر کے
دوران کہا کہ آپ کی کلاس وہ واحد کلاس ہے جس کی لڑکیاں ڈفر ہیں۔ اگرچہ یہ لفظ میرے
لیا نیا نہیں تھا لیکن پھربھی میں اس کے رموز سے ناواقف تھا۔ میں نے ہوسٹل آکر جب
ڈفر کو گوگل کیا تو ایک ویب سائٹ "ڈفرستان ڈاٹ کام "کے نام سے موجود تھی
میں نے سوچ لیا کہ چونکہ وہ لڑکیاں کمپیوٹر انجننئر بن رہی ہیں تو یہ ویب سائٹ ان
کی ہو گی۔ میں نے یہ تہیہ کیا کہ ڈفر اس کو کہتے ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے
میدان میں تاک ہو۔ پھر میں نے "شُرلک ہوم" کی طرح
اپنے دماغ کے تمام کونوں کھدروں میں موجود اس ڈیٹا کو دیکھا جس سے میں کچھ نتیجہ
نکال سکتا تھا۔ میں اس نتئجے پر پہنچا کہ اگر میں نے واقعتا اس لفظ کو سمجھنا ہے
تو مجھے ان پریزینٹیشنز پر غور کرنے کی ضرورت ہے جو کلاس کے سامنے بڑی آب و تاب کے
ساتھ دیے گئے۔
پہلی بات جو بہت جلدی یاد
آگئی اس میں کوئی یہ سوال چیخ چیخ کر پوچھ رہا تھا کہ محترمہ یہ ڈی سی پاور سپلائی
کے بعد ٹرانسفارمر لگانے کا کیا فائدہ ؟ مگر
مجھے یاد ہے وہ بہت کانفیڈینس کے ساتھ اس بکواس کا جواب دے رہیں تھیں۔ ویسے بھی یار اب ٹرانسفارمر اور ایک کمپیوٹر انجینئر کا آپس میں کیا تعلق۔ بات ہو تو ٹیکنالوجی کی اب دیکھو ان کے پاس ایپل کے موبائل نہ سہی پھر بھی گلیکسی تو سب کے پاس ہیں ناں۔ اور ہاں وہ اس کو استعمال کرنا بھی جانتی ہیں۔ اب جیسے پچھلے سمسٹر کی بات ہے۔سکرین شاٹ لینے کی ضرورت پر گئی تھی ایک موبائل نیچے رکھ کر دوسرے سے تصویر لی۔ اب ڈفروں کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو وہ اس طرح کا پروڈیکٹو کام کبھی نہیں کرتا۔ باقی سارے لوگ ہیں یا تو گیم کھیلتے دکھائی دیتے ہیں یا پھر وٹس ایپ وائبر سکائپ سیاست وغیرہ۔
مجھے یاد ہے وہ بہت کانفیڈینس کے ساتھ اس بکواس کا جواب دے رہیں تھیں۔ ویسے بھی یار اب ٹرانسفارمر اور ایک کمپیوٹر انجینئر کا آپس میں کیا تعلق۔ بات ہو تو ٹیکنالوجی کی اب دیکھو ان کے پاس ایپل کے موبائل نہ سہی پھر بھی گلیکسی تو سب کے پاس ہیں ناں۔ اور ہاں وہ اس کو استعمال کرنا بھی جانتی ہیں۔ اب جیسے پچھلے سمسٹر کی بات ہے۔سکرین شاٹ لینے کی ضرورت پر گئی تھی ایک موبائل نیچے رکھ کر دوسرے سے تصویر لی۔ اب ڈفروں کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو وہ اس طرح کا پروڈیکٹو کام کبھی نہیں کرتا۔ باقی سارے لوگ ہیں یا تو گیم کھیلتے دکھائی دیتے ہیں یا پھر وٹس ایپ وائبر سکائپ سیاست وغیرہ۔
صرف ٹیکنالوجی ہی نہیں وہ
معاشرے کی باریکیوں کو بھی سمجھتی ہیں ، اب جیسے ان کے مطابق اس وقت کا سب سے
گمبھیر مسئلہ یہ ہے کہ ان کو انسانوں کی ضرورت ہے اور انسان مہنگے ہوتے جارہے ہیں۔
اور پھر اس اہم عنوان کو میں کیسے بھول سکتا ہوں جس میں وہ بتا رہی تھیں کہ "نیکسٹ
جنریشن تھریٹس " کون کون سی ہو سکتی ہیں ،ہمیں کس کس سے خطرہ ہو گا اور ہم اس
خطرے سے کیسے نمٹ سکیں گے۔ یہ تو مجھے نہیں یادنہیں انہوں نے ان خطرات سے نمٹنے
کیلیے کیا طریقہ بتایا مگر اتنا ضرور یاد ہے انہوں نے اس بات پر اپنی بات کو
کنکلیوڈ کیا " آنے والوں وقتوں میں اس کمپیوٹر انڈسٹری کو سب سے زیاد خطرہ
مائیکروسافٹ سے ہے۔ " اب کوئی عام
آدمی بھلا ایسے سوچ سکتا ہے؟ یہ تو ایسی بات ہے کہ کوئی اس راز تک پہنچے جیسے کہ
اسرائیل کو امریکا سے خطرہ ہے۔ میں نے اس
پریزینٹیشن سے پہلے سنا تھا کچھ ادارے ہیکرز ہائر کرتے ہیں مگر انہوں نے نئی بات
یہ بتائی کہ کچھ ادرے تھریٹس ہائر کرتے ہیں۔
بات ٹیکنالوجی کی ہو رہی
ہے تو انہوں نے ایک اور بات بہت کام کی بتائی جو تمام پروگرامز کیلیے کافی اہم ہے۔
انہوں نے دریا کو کوزے میں بند کیا اور کہا کہ ونڈو ز اور لینکس آپریٹنگ سسٹم میں دراصل
کوئی زیادہ فرق نہیں ہے بہر حال ایک فرق بہت واضح ہے اس کی بنیاد پر 'پروگرامر
لینکس کی بجائے ونڈو کو پسند کرتے ہیں'، اور وہ فرق ہے" تھیم کا فرق"۔
انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ لینکس میں بلٹ ان لائبریریز کو استعمال کرنا بہت
آسان ہے۔ اور یہ لایبریریز کمپیوٹر کی زبان سی میں لکھی گئی ہیں۔ کسی ناہنجار نے
پوچھا کہ لائبریریز کی زبان کو اسمبلی سے
سی میں تبدیل کرنے کیا ضرورت پڑی تو انہوں نے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ جواب دیا
کیونکہ ہم لوگ (میں ڈفر نہیں کہہ رہا، کیونکہ انہوں نے نہیں کہا) سی سے زیادہ فی میل ئر ہیں اس لیے ان کو یہ
تبدیلی کرنی پڑی۔
اب میں یہ تو کہہ سکتا
ہوں کہ کسی کو ڈفر آپ اس وقت تک نہیں کہہ سکتے جب تک اس میں یہ خصوصیات نہ ہوں
،لیکن میں یہ بتانے سے ابھی بھی قاصر ہوں
کہ ڈفر کی ایگزیکٹ ڈیفینیشن کیا ہے۔ وہ آپ پر چھوڑ رہاہوں۔ آپ بتائیں اب ڈیفائن
کریں تو کیسے کریں؟

0 comments:
Post a Comment