ٹویٹر پر بہت سی نئی
باتیں ٹرینڈ ز کے طور پر سامنے آتی ہیں۔ کچھ باتیں شاید ٹرینڈ کا درجہ تو نہیں
پاتی مگر پھر بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتیں ہیں۔ قوم کے متعلق تو باتیں ہر
وقت ہوتی ہی رہتی ہیں مگر وہ سنجیدہ حوالے سے ہوتی ہیں اس کے برعکس ٹویٹر پر کچھ
دوستوں نے پاکستانی قوم کے متعلق کچھ دلچسپ اور حقیقت پر مبنی باتیں کیں۔ ان میں
سے کچھ باتیں میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔
o
پاکستانی فٹبال کی بجائے برازیلین جھنڈے منہ پہ بنانے والی قوم۔
o 900 روپے کا برگر
اور سو روپے فطرانہ دینے والی قوم۔
o
ساری ساری رات جاگ کے گانے سننے اور پھر بھی سحری کے واسطے لیٹ
ہو جانے والی ناہنجار قوم۔
o
روزہ رکھ کر انے واہ سونے والی قوم۔
o
انفرادیت کے چکر میں بے وقوف نظر آنے والی قوم۔
o
ہر بات میں غریبی کا رونا شروع کر دینے والی قوم۔
o
ہر بات میں فائدہ دیکھنے والی قوم ہونہہ :پ۔
o
آئی فون سے بھی اردو میں ٹویٹ کرنے والی قوم ;)۔
o
بات بات پہ دوسروں کو جج کرنے اور اندازے لگانے والی قوم۔
o
سحری کے وقت مرغ مسلم کھانے والی قوم۔
o
دوسروں کے ٹویٹوں کو کومے لگا کے چوری کرنے والی حُسن کی شہزادی
قوم۔
o
کھیل میں بھی دوسروں کے ایپٹیٹوڈ میں کیڑے نکالنے والی قوم۔
o
جو سچ بات کرے اسکو بندر ہی کہہ دینے والی قوم :(۔
o
کسی کے اچهے کام میں بهی جوئیں پکڑنے والی فارغ قوم۔
o
کسی غریب کو روزی کماتے نی دیکھ سکتے۔ بیچارے ڈاکٹر ارسلان افتخار
کو بے روزگار کرا دینے والی جاہل قوم۔
o
گولڈ لیف کے پیکٹ میں بگلا مارکہ سگریٹیں رکھنے والی قوم۔
o
حقیقت کو لطیفہ سمجھنے والی قوم۔
o
دوسرے کی تبلیغ میں کیڑے نکالنے والی قوم۔
o
رمضان کے علاوہ، گناہ کو گناہ نہ سمجھنے والی قوم :(۔
o
رمضان میں انجوائےمنٹس ڈهونڈنے والی قوم۔
o
کسی کو "انجوائے" نہ کرنے دینے والی قوم :پ :ڈ۔
o
بچیوں اور ٹھرکی انکلز کے بارے میں گوسپی سب ٹویٹس کرنے والوں
کا نوٹس نہ لینے والی قوم۔
o
بچیوں اور ٹهرکی انکلز کے بارے میں لمبی لمبی گوسپ پڑهکر اس
پر سب ٹوئیٹنے والی قوم. ...:ڈ۔
o
بچیوں اور ٹھرکی انکلز کے بارے لمبی لمبی گوسیپیں کرنے والی
قوم...۔
o
لائک اور کُمینٹس کے نوٹیفکیشنوں کے پیچھے مرنے والی قوم۔
o
سالوں سے خوشحالی کو ترسنے والی قوم۔
o
غریب بندوں کو مزدوری کرتے دیکھ کے ان پہ ہنسنے والی قوم۔
o
سو سو کے رمضان گزارنے والی قوم۔
o
حلوایئوں کے جویئں مارنے والے ہاتھوں سے تیار کردہ پکوڑے اور
سموسے کھانے والی قوم!
o
یس سر یس سر کرنے والی قوم :پ
o
غنڈہ گردی اور قانون شکنی کی تربیت پر پلنے والی قوم !
o
وینا ملک کی امامت میں استغفار کرنے والی قوم۔
o
دوسروں کو سیڑھی بنا کے استعمال کرنے والی خودغرض قوم۔
o
دس دس دفعہ اللہ حافظ اور شب بخیر کہہ کے بھی پوسٹیں کرتی رہنے
والی قوم۔
o
دوستوں میں پھوٹ ڈلوا کے چین کی نیند سونے والی قوم۔
o
وطن کی شہنشاہی چھوڑ کے امریکہ جا کے گوروں کے کتے نہلانے والی
قوم۔
o
جہاں شیشہ نظر آ جائے وہیں کھڑے ہو کے اپنے بال درست کرنے والی
قوم۔
o
علم پہ ناگ بن کے بیٹھنے والی قوم۔
o
ٹی وی کیمرے اور مائیک کے سامنے کھڑے ھونے والے ھر گدھے اور
بندر کو ھیرو اور نجات دھندہ سمجھنے والی قوم .......
o
مریم نواز کو ٹیگ کرکے تھوڑی تعریف کرکے زیادہ ریٹویٹ لینے والی
قوم:ڈ۔
o
آپس میں ہی لڑ لڑ کے مر کھپ جانے والی قوم۔
o
تندوروں پہ شوبز اخبار سے تصویریں کاٹ کے چپکانے والی قوم۔
o
آپریشن آپریشن کی کھپ مچا کے آئی ڈی پیز کی مدد کرنے کی بجائے
قادری کی گود میں بیٹھ جانے والی قوم۔
o
شیر کو ووٹ دے کے عمران خان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھنے
والی قوم۔
o
اولاد کے چکر میں پیروں کی اولاد پالنے والی قوم۔
o
لَکس کو لیڈیز سوپ اور لائف بوائے کو مردانہ صابن کہنے والی
قوم۔
o
باڈی سپرے کو کپڑوں پہ چھڑکنے والی قوم۔
o
انگلش فلمیں ہندی ڈبنگ اور سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھنے والی قوم۔
o
ساٹھ ہزار کا موبائل لے کے فری انٹرنیٹ ڈھونڈنے والی قوم۔
o
فیفا 98 گیم کی سی ڈیاں خرید کے فٹبال کی خالہ بننے والی قوم۔
o
فانٹ کو فاؤنٹ اور لانچ کو لاؤنچ کہنے والی قوم.
o
سارا سال گالیاں دے کر سیلاب ، زلزلے اور حکومت و آفت سے پریشان
ہو کر پھر فوج کی طرف دیکھنے والی قوم۔
o
غریب ہو کے امیروں کی طرح نخرے کرنے والی قوم۔
o
نان ایشو کو ایشو بنانے والی قوم۔
o
جہازوں کو ڈسکس کرنے والی جہاز قوم۔
o
ساری دنیا کی باتیں چھوڑ کے طائرلقاکبوتری کو ڈسکس کرنے والی
قوم۔
o
ڈفر کی ٹویٹس پڑھ کر ہنسنے والی قوم۔
o
گوشت میں چکن کیوبز ڈال کے پکانے والی قوم۔
o
صرف بجلی پانی پر احتجاج کرنے والی قوم۔
o
دہشت گردوں کے انٹرویو چلانے والی قوم.
o
بین الاقوامی دہشت گرد ملک اسحاق کو وظیفہ اور سرکاری پروٹوکول
دینے والی قوم.
o
پنجابی طالبان کے ایک خط پہ دہشت گردوں کی پھانسیاں روکنے والی
قوم.
o
مولویوں کے پریشر میں مدرسوں کو کھلی چھوٹ دینے والی قوم.
o
رشوت خور پولیس کے ناکے لگا کے دہشت گردی کنٹرول کرنے والی قوم.
o
شاعری کو صرف دوڑی ہوئی معشوق کے لیے استعمال کرنے والی قوم۔۔
o
ماڈرن جگت ۔ اپنا ٹوئیٹ لکھ کر خود ہی فیورٹ کرن والی قوم.
o
میری ٹویٹ کو انگریزی میں ترجمہ کر کے آر۔ٹی لینے والی قوم
:پ۔
o
فالو بیک کرا کے ان فالو کر دینے والی قوم۔
o
ایک موبائل نیچے رکھ کر دوسرے موبائل سے سکرین شارٹ لینے
والی قوم۔
o
ڈو صابن لگا کر لائف بوائے سے اتارنے والی قوم۔
o
مائیکروسافٹ کو کمپیوٹر کیلیے خطرہ سمجھنے والی قوم۔
ان ٹویٹس میں زیادہ تر
@dufferistan کے ہیں، اس کے علاوہ @bdtmz ، @Sohaib_Ashraf1 ، @kaaloo__ ، @phanerozoic11 ، @Suwaadaf ، @zbahs ، @anum_gull ، اور @PervaizKareem کے ٹویٹ شامل ہیں۔ تمام ٹویٹس سے پوسٹ کرنے والے کامتفق ہونا
لازمی نہیں کیونکہ سینسر کیے بغیر تمام باتیں لکھیں گئیں۔

1 comments:
بہت اعلیٰ حقیقت کی آئینہ دار ٹوئیٹس کا بہترین مجموعہ :ڈ
Post a Comment