Wednesday, 14 August 2013

یہی میرا پاکستان ہے۔۔۔۔

یہی میرا پاکستان ہے
                  آئیں آج یوم آزادی کے دن  پاکستان کی سیر کرتے ہیں۔ اسلام آباد کی ـــــ نہیں۔ لاہور کی بھی ــــــ نہیں۔ آج ذرا پاکستان کے عین وسط سے آغاز کرتے ہیں۔ یہ ہے ڈیرہ غازی خان کا شہر۔ ہاں یہ تو ایک عام شہر ہےــــ کچھ اور مغرب کی طرف بڑھیں ــــــ ہاں انہی کوہ سلیمان کی پہاڑوں کی طرف ـــــ یہ زین ہے جہاں سے یورینیم نکالی جا رہی ہے۔ ــــ ہاں بہت خوبصورت منظر ہے، پہاڑوں کے بیچوں بیچ یہ سڑک ــــــ ہاں،،،، گورنمنٹ نے اس علاقے کی طرف بہت توجہ دی ہے، بلکہ
اس جگہ تک بہت توجہ دی ہے۔
            جی ہاں ! اس سے آگے یہ روڈ ختم۔ ہاں،،،، اس سے آگے اب گورنمنٹ کو کیا!
            یہ علاقہ ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازی خان کہلاتا ہے۔ یہ کم و بیش پانچ سو کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ جس میں نہ کوئی کالج ، نا کوئی ہسپتال اور نہ کوئی سڑک اور نہ بجلی ہے نا گیس ـــــ یورینیم کی وجہ سے مرنے والا ہر بارہواں بندہ کینسر کی وجہ سے مرتا ہے۔
         ہاں ہائی اسکول چار پانچ ضرور ہیں ۔ تعداد بھی اچھی خاصی ہے اور رزلٹ بھی کبھی میں نے اسی فی صد سے کم نہیں دیکھا۔ آگے ـــــــ آگے یہی ہونہار طلبا بھیڑ بکریاں چراتے ہیں ، یا ہھر شتر بانی 
کرتے ہیں ۔ ہاں کچھ لوگ آرمی اور ایف سی میں بھی جاتے ہیں۔
       یہ سامنے جو گھر ہے اس میں فیضان بزدار کے دادا رہتے تھے۔ ہاں،،، اسی گھر میں۔ 

        اچھا ـــــ بہت ہو گیا، واپس مڑتے ہیں۔ نہیں اس راستے سے نہیں، ایک اور راستے سے۔ نہیں فائدہ تو کچھ نہیں ہے، بس

سیر کے واسطےتھوڑی سی فضا اور سہی

ہاں یہ سڑک  بھی کچی ہےــــــــ یہ سامنے والی جگہ؟ یہ ڈھوڈک آئل اینڈ گیس پلانٹ ہے۔ یہاں سے پاکستانی گورنمنٹ تیل اور گیس نکالتی ہے۔ یہ بہت قیمتی اثاثہ ہے۔

ہاں،،،،،،  اب اس سے آگے ہم اسی خوبصورت پکی سڑک پر سفر جاری رکھیں گے۔

پرویز کریم

@PervaizKareem 

0 comments:

Post a Comment

 
;